20 Sep 2025
(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کرانے سے صاف انکار کر دیا۔
پمز ہسپتال کی 4 رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی لیکن بشریٰ بی بی نے پمز ہسپتال کی میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار کر دیا ، ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے تک انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔
پمز ہسپتال کی ٹیم میں ڈاکٹر سعد جاوید، ڈاکٹر مبشر، لیڈی ڈاکٹر ماہم اور لیڈی ڈاکٹر ماریہ رشید شامل تھیں، میڈیکل ٹیم شام 7 بجے کے بعد اڈیالہ جیل آئی اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے انکار پر سوا 8 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہوئی۔
