اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ انصاری نے سیلاب متاثرین کو گھر کا ناقص سامان دینے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

19 Sep 2025
19 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سیلاب متاثرین کو اپنے گھر کا گند اٹھا کر دینے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کی سیلاب متاثرین کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے عوام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ حدیقہ کیانی پر بہت پیار  آرہا ہے، حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کو اپنا وقت دے رہی ہیں، ان کیلئے کام کر رہی ہے، یہ کام مشکل تو نہیں ہے لیکن اس کیلئے جذبہ چاہیے۔

انہوں نے  کہا کہ میں نے حدیقہ کا ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں لوگوں نے سیلاب متاثرین کیلئے کپڑوں کا عطیہ کیا ہے، گندے اور پھٹے پرانے خراب کپڑے اور جوتے بھی دیے ہیں۔

ادکارہ نے لوگوں سے مخاطب ہوکر مزید کہا کہ ایسا نہ کریں اگر کسی کیلئے نیکی کرنی ہے تو اپنے گھر کا گند اٹھا کر نہ دیں، یہ نیکی نہیں ہے یہ گناہ ہے جو آپ کے سر جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے