19 Sep 2025
(لاہور نیوز) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تدریسی عمل تاحال مفلوج ہے جبکہ محکمہ تعلیم جھنگ اور محکمہ بلڈنگ سکولوں کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر 229 سکول متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 66 سکولوں کی چاردیواریاں تاحال سیلابی پانی کی زدمیں ہیں اور 107 سکولوں کے اندر سیلابی پانی جمع ہے۔
سیلاب سے متاثرہ سکولوں کے طلبہ کو ٹینٹ سکول میں تعلیم دینے کا فیصلہ کرلیاگیاہے اورمتاثرہ سکول فٹنس سرٹیفکیٹ کے بعدہی دوبارہ کھلیں گے۔
سی ای او عقیلہ انتخاب کاکہناہے کہ جھنگ میں متاثرہ سکول فٹنس سرٹیفکیٹ کے بعد کھلیں گے،اس وقت سیلابی پانی ہونے کے باعث سکولوں میں بچوں کا داخلہ ممکن نہیں،محکمہ بلڈنگ کی جانب سے ان سکولوں کی انسپکشن کی جا رہی ہے۔
