اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چاہت فتح علی خان کو انڈے کس نے مارے؟گلوکار کا ثبوت پیش کرنے کا دعویٰ

19 Sep 2025
19 Sep 2025

(ویب ڈیسک)مزاخیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے انڈے مارنے والوں کیخلاف ثبوت پیش کرنے کا دعویٰ کردیا۔

ایک حالیہ ویڈیو میں چاہت فتح علی خان نے انڈے مارنے کے واقعے پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان پر انڈے ایونٹ کروانے والوں نے ہی پڑوائے تھے۔انہوں نے بتایا کہ کیفے کی افتتاحی تقریب میں انہیں پرفارمنس کیلئے بُلایا گیا پھر کیفے انتظامیہ نے کہا کہ آپ ہمارے ملازمین کیساتھ کیفے کے باہر جاکر تصاویر بنوا لیں جب وہ باہر گئے تو کیفے کے ہی گارڈ نے ان کی ویڈیو بنائی اور اچانک دو لوگ آکر انڈے پھینکتے ہوئے فرار ہوگئے۔ 

چاہت فتح علی خان کے مطابق یہ منظر سکیورٹی گارڈ نے کیمرے میں ریکارڈ کرلیا اور یہ ویڈیو بعد میں کیفے کی جانب سے ہی ان کے سوشل میڈیا پیج پر اپ لوڈ کردی گئی جو وائرل ہوگئی پھر اسے ڈیلیٹ کردیا گیا۔ 

سوشل میڈیا اسٹار کے مطابق انہوں نے کیفے انتظامیہ سے جب واقعے کے وقت وہ ویڈیو مانگی تو انہوں نے انکار کردیا اور کہا کہ کچھ ریکارڈ نہیں ہوا ہے جبکہ بعد میں انہوں نے اسے وائرل کیا جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ایونٹ انتظامیہ ہی اس واقعے میں ملوث ہے۔ 

چاہت فتح علی خان نے کہا کہ ان کے پاس اس واقعے سے متعلق دیگر ثبوت موجود ہیں جو وہ پولیس کو فراہم کر کے ایونٹ انتظامیہ کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے