اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار ارباز خان نے بھی خوشبو کے ساتھ اپنی طلاق کی تصدیق کر دی

19 Sep 2025
19 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار ارباز خان نے ماضی کی مقبول فلمی اداکارہ خوشبو خان کے ساتھ اپنی طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔

ارباز خان  نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں  نے مختلف موضوعات اور اپنی طلاق کی خبروں پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت سنگل ہیں اور ان کے دل میں کسی کے لئے جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی کے تجربات  نے انہیں زیادہ پختہ کر دیا ہے اور وہ آگے بڑھ چکے ہیں، ہر دن ایک نیا سبق سکھاتا ہے اور اب وہ اس مرحلے سے گزر چکے ہیں جہاں کسی کے ساتھ فوری تعلق کی ضرورت محسوس ہوتی۔

اپنی موجودہ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ وہ اپنی سنگل زندگی کا لطف اٹھا رہے ہیں کیونکہ ان کے مطابق تعلقات اکثر ذمہ داریوں اور مسائل کے ساتھ آتے ہیں جو کبھی کبھار انسان کے لئے بوجھ بن سکتے ہیں اور زندگی کو مشکل بنا کر کسی بھی انسان کو تباہ کر سکتے ہیں۔

 

اداکار کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ خوشبو خان پہلے ہی اپنی طلاق کی تصدیق کر چکی ہیں، انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ارباز خان پانچ سال قبل بغیر کسی اطلاع کے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے اور اس کے بعد کبھی واپس نہیں آئے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے