اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی میزبانی میں اہم اجلاس آج ہوگا

19 Sep 2025
19 Sep 2025

لاہور: (محمد اشفاق) عدالتی اصلاحات، سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا مشن، قومی عدالتی پالیسی کی سب کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کی میزبانی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی۔

سائلین کو سستے اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے، عدلیہ میں آئی ٹی سے استفادہ حاصل کرنے اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں اہم اجلاس آج ہوگا جس میں ملک بھر کی ہائیکورٹس کی نمائندگی ہوگی، اجلاس لاہور ہائیکورٹ کی لائبریری ہال میں ہوگا۔

اجلاس کی میزبانی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی، اجلاس کی صدارت سپریم کورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ رحمت حسین جعفری کریں گے، اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ  بھی شریک ہونگے، اجلاس میں لاہور، سندھ، پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائیکورٹس کے رجسٹرار شرکت کریں گے۔

جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سائلین کو سستے انصاف کی بروقت فراہمی سے متعلق اہم اقدامات کررہی ہیں جس سے زیر التوا کیسز کو بروقت نمٹانے میں مدد مل رہی ہے۔

فوجداری، سول ، دیوانی، کمرشل اور فیملی کیسز نمٹانے سے متعلق بھی ٹائم فریم دیدیا گیا ہے جس کے مطابق ماتحت عدلیہ کے ججز کیسز کو بروقت نمٹاتے ہوئے سائلین کو انصاف فراہم کررہے ہیں اور اس حوالے سے وکلاء تنظیموں کی جانب سے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کے اقدامات کو سراہا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے