اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کار سرکار میں مداخلت: یوٹیوبر مدثر حسن سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج

18 Sep 2025
18 Sep 2025

(لاہور نیوز) کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری ریکارڈ چھینے پر یوٹیوبر مدثر حسن اور اُسکے بھائی سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

غالب مارکیٹ پولیس  نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی سی آئی اے شعیب ریاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ ملزم کو این سی سی آئی اے کی تحویل سے چھڑوانے، کارسرکار میں مداخلت، دھمکیاں دینے اور سرکاری ریکارڈ چھینے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا  ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبر کا بھائی مبشر حسن، وکیل عبدالعزیز اور زبیدہ 9 ساتھیوں کے ساتھ دفتر میں داخل ہوئے۔ ملزموں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے دفتر میں یوٹیوبر کے خلاف ثبوت ختم کرنے اور سرکاری ریکارڈ کو اپنے قبضے میں لینے کی بھی کوشش کی۔ 

 ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ ملزمان کے شور شرابہ کرنے پر پہلے سے گرفتار یوٹیوبر  نے بھی قانون ہاتھ میں لیا، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر جوا ایپس کی پرموشن کیس میں سائبر کرائم ایجنسی نے یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر مدثر حسن کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے اُسے گرفتار کر کر رکھا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے