18 Sep 2025
(لاہور نیوز) چیئرمین ڈرگ کورٹ نے غیر قانونی تشہیر اور بغیر لائسنس کاروبار کر نے پر حکیم شہزاد کو 22 ستمبر کو طلب کر لیا۔
ڈرگ انسپکٹر چونیاں نے حکیم شہزاد کیخلاف چالان پیش کیا، ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کے متن کے مطابق حکیم شہزاد بغیر لائسنس معجون فروخت کر رہا ہے، اس کی ساری ادویات غیر قانونی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو خراب کر رہا ہے۔
ڈرگ انسپکٹر کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ حکیم شہزاد لوگوں کو بے وقوف بنا رہا ہے اس کیخلاف کارروائی کی جائے، جس پر چیئرمین ڈرگ کورٹ نے حکیم شہزاد کو 21 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔
