18 Sep 2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 261 ٹریفک حادثات میں ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 315 لوگ زخمی ہوئے، ٹریفک حادثات سے 102شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 213 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کر کے روانہ کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث حادثات رونما ہو ئے ہیں۔
