18 Sep 2025
(لاہور نیوز) لاہور سے دبئی جانیوالے مسافر سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق کیولری گراؤنڈ لاہور کا رہائشی بلال احمد دبئی جانے کیلئے ایئر پورٹ پہنچا تو اےایس ایف نے شک گزرنے پر دوران تلاشی بیگ کےخفیہ خانے سے اسلحہ و گولیاں برآمدکر لیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بلال احمدکے بیگ سے 9 ایم ایم پستول اور 48 گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ملزم کیخلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
