اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: عدالتی حکم عدولی پر ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کے وارنٹ جاری

18 Sep 2025
18 Sep 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت کے کیس میں پیش نہ ہونے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس محمد امجد رفیق نے قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت پر دوران سماعت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کے ایم ایس کے پیش  نہ ہونے پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

قبل ازیں عدالت میں تھانہ مصطفیٰ آباد کا متعلقہ تفتیشی افسر پیش ہوا، عدالتی حکم کے باوجود ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس رویے کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ایم ایس کو گرفتار کر کے آج 19 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے