(لاہور نیوز) شہر میں قائم نجی پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کیا جائے گا۔
نجی پلاٹوں کے اندر پارکنگ سٹینڈز کو لائسنس کا اجراء کیا جائے گا اور پارکنگ لائسنس کی ہر سال تجدید کروانا ہو گی، ابتدائی طور پر شہر کے 242 پارکنگ سٹینڈز کی نشاندہی کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کیا جائے گا۔
نجی سٹینڈز پر پارکنگ فیس سرکاری نرخ کی نسبت زیادہ ہو گی جہاں موٹرسائیکل کے لئے 30 اور گاڑی کے لئے 50 روپے فیس مقرر کی گئی ہے، سرکاری نرخ موٹرسائیکل کے 10 اور گاڑی کے 30 روپے ہیں، اس منصوبے سے ایم سی ایل کو لائسنس فیس کی مد میں لاکھوں کی آمدن متوقع ہے۔
منصوبے سے قانونی و غیرقانونی پارکنگ کی بحث کا خاتمہ ہو گا، ایم سی ایل نے تجویز پر ہوم ورک کرکے مسودہ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دیا ہے اور نجی پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کرنے کے لئے ڈی سی کی حتمی منظوری کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
