17 Sep 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ میں 15 سالہ گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی سب انسپکٹر نجف بھٹی کے گھر پر ملازمت کرتی تھی، متوفیہ کی سب انسپکٹر کے گھر سے پھندہ لگی لاش ملی، متاثرہ لڑکی اپنے والدین کیساتھ ایک ہی گھر میں ملازمت کرتی تھی،والدہ نے موقف دیا کہ بیٹی کو ٹی وی دیکھنے سےمنع کیا تواس نے خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کی والدہ نے دوسری شادی کر رکھی ہے جبکہ خاتون کے پہلے شوہر نے بیٹی کے قتل کاالزام لگادیا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں، اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اور مزید تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔
