اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: سنگین جرائم میں ملوث 44 اشتہاریوں سمیت 431 ملزمان گرفتار

17 Sep 2025
17 Sep 2025

(لاہور نیوز) لاہور میں پولیس کی جانب سے اشتہاریوں ،عادی ملزموں و عدالتی مفروروں کیخلاف سپیشل آپریشن جاری، متعدد سنگین جرائم میں ملوث عناصر گرفتار کر لئے گئے۔

پولیس کی جانب سے سٹریٹ کریمنلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں، عدالتی مفروروں  کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ 44 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 431 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

گرفتار ملزموں پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں، ڈولفن سکواڈ نے 193ریکارڈ یافتہ، 108عادی مجرموں  کو حراست میں لیا ہے جبکہ مختلف زیر سماعت مقدمات میں 84 عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔

ڈولفن سکواڈ نے گرفتار ملزموں کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا، ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ شہر میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے