اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انٹرنیٹ کی رفتار سست، اپ لوڈنگ اور ڈاؤنلوڈنگ میں مشکلات

17 Sep 2025
17 Sep 2025

(لاہور نیوز) ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست ہے، صارفین کو اپ لوڈنگ اور ڈاؤنلوڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے ویڈیوز اور پیغامات بھیجنے کی شکایات ہیں جبکہ دیر سے پیغام موصول ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے کاروبار اور آن لائن کلاسز بھی متاثر ہو رہی ہیں۔

انٹرنیٹ کی کم رفتار سعودی عرب کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبلز میں خرابی کی وجہ سے ہوئی تھی جو تاحال درست نہ ہو سکی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پی ٹی سی ایل  نے تصدیق کی کہ انٹرنیٹ کی کم رفتار زیرسمندر کیبلز کی خرابی کی وجہ سے ہی ہے، جس کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہے، شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس زیادہ متاثر ہوتی ہے، تاہم انٹرنیٹ کی رفتار بہتر کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہونے کا کوئی وقت نہیں دیا گیا، تاہم کہا گیا ہے کہ جلد از جلد اس فالٹ کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، فالٹ مکمل دور ہونے تک سروس متاثر رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زیرسمندر کیبلز کی مرمت کے لئے خصوصی جہازوں اور سازگار موسمی حالات کی ضرورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے مرمت میں ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے