اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیلاب سے ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر، ٹریفک بند

17 Sep 2025
17 Sep 2025

(لاہور نیوز) ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے قریب سیلاب سے ایم 5 موٹروے 5 مقامات پر متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، موٹروے پر ہر طرح کی ٹریفک بند ہے۔

موٹروے ملتان سے جھانگڑہ انٹرچینج تک ٹریفک کے لئے بند ہے ، ترجمان موٹروے کے مطابق پانی کا بہاؤ کم ہونے تک موٹروے بحال نہیں ہو سکے گی۔

سیلاب سے ملتان میں 36 انچ کی گیس پائپ لائن متاثر  ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، اس حوالے سے ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ متوازی پائپ لائنوں سے گیس کی سپلائی جاری ہے، فی الحال کسی علاقے میں گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہو گی۔

ادھر مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور  ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، ضلع میں 9 ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی، کئی افراد تاحال  لاپتہ ہیں، سیلابی پانی اترنے کے بعد اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دریائے ستلج میں ایمپریس برج پر پانی کم ہونے لگا لیکن اب بھی درمیانہ درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے