اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب سے فیصل عبدالستار ایدھی کی ملاقات، سیلابی صورتحال پر گفتگو

16 Sep 2025
16 Sep 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے فیصل عبدالستار ایدھی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، دوران ملاقات پنجاب میں سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

گورنر سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانا قابل ستائش ہے، عبدالستار ایدھی کی عوام الناس کیلئے فلاحی خدمات قابل تحسین ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مقامی این جی اوز اور مخیر حضرات کے تعاون سے پانی اور کھانے کے علاوہ خشک راشن کے بیگز بھی سیلاب زدگان میں تقسیم کیے گئے۔

گورنر سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین نے ایدھی فاؤنڈیشن کی فلڈ ریلیف سروسز کو بہت سراہا، انہوں نے عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی کو عوام کی بے لوث خدمت پر شاباش بھی دی۔

اس موقع پر فیصل ایدھی نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن  نے موجودہ سیلاب کے دوران علی پور، جلالپور، پیر والا میں کشتیوں کے ذریعے 30 ہزار افراد کو ریسکیو کیا۔

فیصل ایدھی نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیمیں 18 دن مسلسل ریسکیو آپریشن میں شامل رہیں، انہوں نے کہا کہ چناب، راوی اور دریائے ستلج کیلئے 3 علیحدہ علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئیں جن کی نگرانی میں  نے خود کی، اس موقع پر گورنر پنجاب نے فیصل ایدھی کو گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے