اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

متاثرین کی بحالی ترجیح، مخالفین تنقید کرتے ہیں وزیراعلیٰ کام کیوں کر رہی ہے: مریم نواز

15 Sep 2025
15 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین وقت کا کھانا دے رہے ہیں، مخالفین تنقید اس بات پر کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کام کیوں کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے میانوالی میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورننس کے اعتبار سے بدترین نظام گجرات کا ہے، گجرات کے لوگ حکمران بھی رہے لیکن اپنے لوگوں کیلئے کچھ نہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کئی دفعہ جب مجھ پر تنقید ہوتی ہے تو حیرانی ہوتی ہے، مجھ پر تنقید کرنے والے سن میں تیری بے بسی سمجھتی ہوں، ان کو باتیں کرنا اور گالیاں دینا آتی ہیں کام کرنا نہیں آتا، تنقید کرنا آسان، کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

مریم نواز  نے کہا کہ سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں، امدادی ٹیموں  نے سیلاب متاثرین کی قیمتی جانوں کو بچایا، متاثرین کے مویشیوں کو بھی ریسکیو کیا، سیلاب کے بعد ابھی تک پنجاب میں کوئی وباء نہیں پھوٹی، الحمد للہ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو کہتے ہیں سی ایم کیوں باہر نکلتی ہے، جب سی ایم میدان میں ہوتا ہے تو سب کو کام کرنا پڑتا ہے، سی ایم لیڈ کرتا ہے اور اس کے پیچھے ٹیم کام کرتی ہے، باقی صوبے ایسے ہیں کسی کا نام نہیں لینا چاہتی وہاں سی ایم اور نہ سسٹم کام کرتا ہے۔

مریم نواز شریف نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ جب ان کا وزیر اعظم تھا تو شیشے والی عینک لگا کر فضائی دورہ کرتا تھا، ان کا وزیر اعظم کہتا تھا اوہو، اوہو بڑا سیلاب آگیا، سیلاب آنے کے 15 دن بعد ہوش آیا اور پھر فوٹوسیشن کروائے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ہے، اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے