اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایمان مزاری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف ہراسمنٹ کی شکایت جمع کروا دی

15 Sep 2025
15 Sep 2025

(ویب ڈیسک) ایمان مزاری ایڈووکیٹ کی طرف سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کیخلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروائی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین سے ہراسمنٹ کی انکوائری کمیٹی کی سربراہ ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے کورٹ ایسوسی ایٹ کو چیف جسٹس کے خلاف شکایت موصول کروا دی گئی ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کے خلاف خواتین کے ہراسمنٹ سے تحفظ کے ایکٹ کے تحت انکوائری کی جائے اور تعین کیا جائے کہ چیف جسٹس  نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ سے متعلق صنفی اور دھمکی آمیز ریمارکس دیے، انہیں شکایت کنندہ کو ہراساں کرنے کا مرتکب قرار دیا جائے۔

ایمان مزاری ایڈووکیٹ کی جانب سے شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے خلاف ہراساں کرنے پر معاملہ مجاز اتھارٹی (سپریم جوڈیشل کونسل) کو بھیجا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے