اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی چائلڈ سٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے

15 Sep 2025
15 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی چائلڈ سٹار عمر شاہ جو انٹرنیٹ سینسیشن احمد شاہ کے چھوٹے بھائی تھے آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، اس افسوسناک خبر کی احمد شاہ کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے۔

احمد شاہ کے آفیشل فیس بک پیج پر اعلان کیا گیا ہے کہ یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ ہمارے خاندان کا ننھا ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس چلا گیا ہے، تمام احباب سے گزارش ہے کہ اسے اور ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

یہ خبر پاکستان اور بیرونِ ملک مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر گئی اور سوگوار خاندان کے لیے دعاؤں اور تعزیت کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

احمد شاہ جو "پٹھان کا بچہ" کے نام سے مشہور ہوئے، اس وقت انٹرنیٹ سینسیشن بنے جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ معصوم انداز میں کہتے ہیں، "پیچھے دیکھو، پیچھے۔"

یہ جملہ ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور فیس بک پر تیزی سے وائرل ہوا اور کئی مشہور کانٹینٹ کریئیٹرز نے ان کی آواز کو استعمال کیا، اپنی معصومیت، گول مٹول شکل اور خوش مزاج طبیعت کی وجہ سے احمد شاہ جلد ہی ہر گھر کا جانا پہچانا نام بن گئے۔

گزشتہ برسوں میں احمد شاہ اور ان کے چھوٹے بھائی عمر اکثر ایک ساتھ ویڈیوز میں نظر آتے رہے اور اپنی سادگی اور شرارت بھری معصومیت سے ناظرین کے دل جیتتے رہے، دونوں نجی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کا بھی حصہ ہوتے تھے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے