15 Sep 2025
(لاہور نیوز) نادرا کی جانب سے ملک بھر میں شہریوں کو بھرپور سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک اور اہم اقدام سامنے آ گیا۔
نادرہ کی جانب سے جاری کردہ فیس بک پوسٹ کے مطابق جانشینی سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت اب تمام نادرا مراکز میں موجود ہے۔

اب ملک بھر میں نادرا کے کسی بھی مرکز پر تشریف لائیں اور اپنی درخواست جمع کرائیں۔
