اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے پورٹل پر صارفین کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز

15 Sep 2025
15 Sep 2025

(لاہور نیوز) اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے پورٹل پر صارفین کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کر گئی، 90 ارب روپے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی۔

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت محکمہ ہاؤسنگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کی پیش رفت سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر ہاؤسنگ کو بریفنگ دی گئی کہ پروگرام کے آن لائن پورٹل پر رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 15 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ 8 لاکھ 7 ہزار 590 افراد نے باقاعدہ قرض کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 74 ہزار 500 سے زائد مستحقین کو گھروں کی تعمیر کے لئے 90 ارب 42 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی جا چکی ہے، جبکہ 14 ہزار گھر مکمل کئے جا چکے ہیں،قرض کی اقساط کی مد میں 1 ارب 96 کروڑ روپے کی ادائیگیاں بھی کی جا چکی ہیں۔

اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل  نے محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری ریلیف آپریشن، بحالی کے منصوبوں اور دیگر سکیمز کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مقرر کردہ اہداف کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے صاف پانی کی فراہمی نہایت اہم ہے، اس ضمن میں مشینری کی فراہمی اور دیگر انتظامات کو مزید تیز کیا جائے گا۔

بلال یاسین  نے ہدایت دی کہ "اپنی چھت، اپنا گھر" سکیم میں شفافیت، تیز رفتاری اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے