اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

15 Sep 2025
15 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

جمہوریت کا عالمی دن ہر سال 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد جمہوریت کو فروغ دینا اور لوگوں میں مضبوط جمہوری اداروں کی اہمیت کے بارے میں شعور پیدا کرنا اور لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔

ہر سال اقوام متحدہ اور دنیا بھر میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے اس دن کو منانے اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے لئے تقریبات، کانفرنسز اور مباحثوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ دن پہلی مرتبہ 2008ء میں منایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ ہر سال تسلسل کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

جمہوریت کیا ہے؟

جمہوریت ایک ایسا نظام حکومت ہے جس کے تحت عوام اپنی مرضی سے اپنے نمائندوں کو منتخب کر سکتے ہیں، بین پارلیمانی یونین کے مطابق جمہوریت کے اہم عناصر میں مستقل وقفوں سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد اور لوگوں کو اظہار خیال کرنے کے قابل بنانا شامل ہے۔

جمہوریت میں انتخابات مساوات پر مبنی ہونے چاہئیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام شہری اپنے نمائندوں کو کھلے پن، مساوات اور شفافیت کی شرائط کے ساتھ منتخب کر سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے