14 Sep 2025
(لاہور نیوز) لیسکو کی اطلاع پر پولیس نے باغبانپورہ میں کارروائی کرتے ہوئے بجلی چور گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 3 رکنی گینگ صارفین کے میٹرز اتار کر سافٹ ویئر کی مدد سے ریورس کرتے تھے، میٹر ریورس کر کے بجلی چوری کروانے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل تھا، لیسکو ٹیم نے مدینہ کالونی اور کوٹ خواجہ سعید سب ڈویژن میں مانیٹرنگ کی۔
مانیٹرنگ کے دوران پولیس کی مدد سے میٹر ریورس کرنیوالوں کو موقع سے گرفتار کروایا، پولیس نے بجلی چوری کروانیوالوں کیخلاف تھانہ شادباغ اور تھانہ گجر پورہ میں مقدمات درج کر لئے ہیں۔
