اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیلابی صورتحال: M5 موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا

14 Sep 2025
14 Sep 2025

(لاہور نیوز) موٹروے ایم فائیو کو جلال پور پیر والا کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 5 پر مختلف مقامات پر ٹریفک کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، اوچ شریف، جھانگڑہ اور جلال پور انٹرچینج سے شیرشاہ کی جانب ٹریفک داخل نہیں ہو سکتی، شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد انٹرچینج سے جلال پور جھانگڑہ انٹر چینج کی جانب داخلہ بند ہے۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ موٹروے ایم 5 سیلاب کے باعث متاثر ہونے سے ٹریفک کا داخلہ بند کیا گیا ہے، موٹروے کے نیچے سے سیلابی پانی گزرنے سے شگاف کا خدشہ ہے، ستلج اور چناب کا پانی ملکر اب واپس جلال پور پیروالا کی جانب جارہا ہے، شگاف ڈالنے کے باعث اوچ شریف ہائی وے بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( ڈی جی پی ڈی ایم) عرفان علی کاٹھیا نے اس حوالے سے کہا کہ سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث موٹروے میں بریچنگ کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب، این ایچ اے اور متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے موٹروے کے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ موٹروے کو بڑے کٹاؤ سے بچانے کیلئے سینڈ بیگز اور پتھر استعمال کیے جا رہے ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں میں جلال پور پیر والا کے مقام پر سیلابی پانی میں واضح کمی ہو جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے