اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر مملکت کا جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ

14 Sep 2025
14 Sep 2025

(لاہور نیوز) صدر آصف علی زرداری کا چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (AVIC) کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ کیا۔

صدرِ مملکت نے مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت میں چین کے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق حالیہ معرکۂ حق میں کلیدی کردار ادا کرنے والے طیارے جے 10 سی اسی ایئر کرافٹ کمپلیکس میں تیار کیے جاتے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے کمپلیکس کا دورۂ بھارت سے جنگ بندی کے 128 ویں روز کیا ہے، وہاں انہوں نے سائنسدانوں اور انجینئرز سے ملاقات کی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران صدر کو جے 10، جے ایف 17 اور جے 20 اسٹیلتھ فائٹرز، ڈرونز، خود کار یونٹس اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

صدرِ مملکت نے اس موقع پر کہا کہ جے 10 اور جے ایف 17 نے پاک فضائیہ کو مضبوط بنایا، مئی 2025ء کے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ان طیاروں کی کارکردگی شاندار رہی۔

اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت نے اے وی آئی سی کو چین کی ٹیکنالوجی اور پاک چین سٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا، پاکستان چین کے ساتھ دفاعی پیداوار اور ہوا بازی میں تعاون بڑھانے کا عزم رکھتا ہے، صدر زرداری پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں، جنہوں نے اس کمپلیکس کا دورہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ بھی صدرِ مملکت کے ہمراہ تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے