اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آرٹس کونسل کراچی میں کاشف رضا کے شعری مجموعے ’’گلِ دوگانہ‘‘ کی رونمائی

14 Sep 2025
14 Sep 2025

(ویب ڈیسک) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں معروف شاعر، ناول نگار و مترجم سید کاشف رضا کے شعری مجموعے "گلِ دوگانہ" کی تقریبِ رونمائی ہوئی۔

تقریب کی صدارت غازی صلاح الدین نے کی جبکہ ادیبوں، شاعروں اور دانشوروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، لاہور سے معروف نقاد اور ادیب پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیئر مہمانِ خصوصی تھے۔ڈاکٹر ناصر عباس نیئر نے کہا کہ کاشف رضا جدید ادب کا ایک اہم نام ہیں جن کی شاعری تہہ در تہہ معنی لیے ہوئے ہے اور "ممنوعہ موسموں" میں لکھنے کی جرات رکھنے والے ہی اصل ادیب کہلاتے ہیں۔

ناصر عباس نیئر نے مزید کہا کہ کاشف کی شاعری محبت کے دکھ اور خوشی دونوں کو بیان کرتی ہے، ان کی آزاد نظموں میں عورت، درخت، پرندے اور زندگی جیسے موضوعات کو نئے زاویوں سے پیش کیا گیا ہے۔

شاعرہ ناصرہ زبیری نے کہا کہ "گلِ دوگانہ" کاشف رضا کا تیسرا شعری مجموعہ ہے، جو حسنِ دنیا اور انسان کے وجودی ربط کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے بقول کاشف کی حساسیت ایسی ہے کہ اپنے دکھ کو محبوب تک پہنچانا بھی انہیں گناہ محسوس ہوتا ہے۔

ادیب و خاکہ نویس عرفان جاوید نے کہا کہ کاشف کی شاعری شدت اور تڑپ سے بھری ہوئی ہے، انہوں نے شاعر کے اپنے الفاظ کو نقل کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے شاعری زندگی اور موت کے درمیان کھلا ہوا ایک پھول ہے۔

نقاد جوہر مہدی نے کہا کہ کاشف کی شاعری روایات سے جڑی ہونے کے باوجود تازگی اور جدت رکھتی ہے، اندر کا حیران بچہ اب بھی تتلیوں کا پیچھا کرتا ہے اور اس نے اپنی تنہائی کو شاعری میں ڈھال دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے