اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز نے کامیاب شادی کا راز بتا دیا

14 Sep 2025
14 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔

حال ہی میں اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی، انٹرویو کے دوران یاسر نواز سے ان کی اور اداکارہ ندا یاسر کی کامیاب شادی کا راز معلوم کیا گیا۔

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ہدایت کار یاسر نواز کا کہنا تھا کہ کامیاب شادی کا راز خاموشی ہے، یہ تجویز شادی شدہ جوڑے میں دونوں پارٹنرز کیلئے ہے لیکن اس پر عمل ایک ہی کرتا ہے۔

ان سے مزید پوچھا گیا کہ اگر آپ دونوں کی لڑائی ہو جائے تو کون مناتا ہے؟ جس پر یاسر نواز نے بتایا کہ جس کی غلطی ہوتی ہے وہی مناتا ہے لیکن جب ندا کی غلطی ہوتی ہے تو مجھے میسج کر کے بتانا پڑتا ہے کہ تم نے فلاں فلاں کام کیا تھا۔

واضح رہے کہ یاسر نواز اور ندا یاسر کی شادی 2002 میں ہوئی تھی اور اس جوڑے کے تین بچے (دو بیٹے اور ایک بیٹی) ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے