اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع

14 Sep 2025
14 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد اپوزیشن رکن فرخ جاوید مون کی جانب سے پیش کی گئی ہے، جس میں وفاقی حکومت سے پاکستان میں ٹک ٹاک کو مکمل طور پر بند کرنے کی استدعا کی گئی۔

جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آج کل ٹک ٹاک مافیا  لائیو چیٹ  کے ذریعے فحاشی اور عریانی کو فروغ دے رہا ہے، جو نوجوان نسل، خاص طور پر بچوں کو بے حیائی کی طرف راغب کر رہا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آپس میں فحش گفتگو کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو غیر اخلاقی حرکات پر اکساتے ہیں، جو اسلامی معاشرتی اقدار کے سراسر منافی ہے، نوجوان نسل سستی شہرت اور پیسہ کمانے کی خاطر ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کی جانب تیزی سے راغب ہو رہی ہے، جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے اپیل کرتا ہے کہ ٹک ٹاک اور اس میں موجود  لائیو چیٹ  فیچر پر فوری پابندی عائد کی جائے، تاکہ نوجوان نسل کو اخلاقی تباہی سے بچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستان میں ٹک ٹاک پر عارضی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، جن کی بنیادی وجوہات میں فحاشی، غیر اخلاقی مواد اور صارفین کی ذہنی و اخلاقی تربیت پر منفی اثرات شامل تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے