اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

علی پور پورا ڈوب گیا، بہت نقصان ہوا، پورا کریں گے: مریم اورنگزیب

14 Sep 2025
14 Sep 2025

(لاہور نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگ زیب علی پور اور سیت پور پہنچ گئیں۔

سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگ زیب دن کو سیت پور کا دورہ کرنے کے بعد رات کو دوبارہ علی پور پہنچی ہیں، سیت پور کے اندرونی علاقوں میں ٹینٹ کی ترسیل یقینی بنائی، ریلیف کیمپوں میں متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔
مریم اورنگ زیب نے متاثرین سے کہا کہ مجھے آپ کی بہن بیٹی اور ماں مریم نواز نے آپ کی تکلیف میں آپ کے پاس بھیجا ہے ، آپ کے نقصان کو پورا کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سیت پور کے سیلاب متاثرین کو کھانا، خشک راشن اور دیگر امدادی سامان پہنچ رہا ہے، ٹینٹ بھی پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی پور پورا ڈوب گیا ہے، بہت بڑا نقصان ہوا ہے، سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کا کام شروع کردیا گیا۔

سینئر وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ہر سیلاب متاثرہ فرد کے نقصان کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے