اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سامعہ حجاب اغوا کیس کا ڈراپ سین، ٹک ٹاکر نے ملزم کو معاف کردیا

13 Sep 2025
13 Sep 2025

(لاہور نیوز) ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب کے اغواء اور دھمکیوں کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا۔

سامعہ حجاب اور ان کے سابق منگیتر حسن زاہد کے درمیان غیر مشروط صلح ہو گئی ہے جس کے تحت دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا۔ذرائع کے مطابق سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرتے ہوئے ان کے خلاف تمام الزامات واپس لے لیے ہیں جبکہ حسن زاہد نے بھی اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے سامعہ سے معافی مانگ لی اور ان کے تمام خدشات دور کر دیئے۔

یاد رہے کہ سامعہ حجاب نے الزام عائد کیا تھا کہ حسن زاہد نے انہیں ان کے گھر کے باہر سے اغواء کرنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، اس حوالے سے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا اور عدالت نے حسن زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

بعد ازاں دونوں کی مشترکہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر عوامی ردعمل سامنے آیا اور سامعہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا جس کے بعد سامعہ نے انکشاف کیا کہ حسن زاہد اس کا منگیتر تھا۔واضح رہے کہ اب سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح کے بعد کیس کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے