اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بعض چھوٹے لوگ سیلاب متاثرین کے نام پر سیاست کررہے ہیں: عظمیٰ بخاری

13 Sep 2025
13 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بعض چھوٹے لوگ سیلاب متاثرین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ ہر علاقے میں متاثرین تک پہنچ رہی ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز مسلسل سیلاب متاثرین کے پاس خود جاکر انکو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لے رہی ہیں،جہاں بھی کوئی انتظامی غلطی یا کوتاہی کی نشاندہی ہو تو مریم نواز فوری متعلقہ افسر کو جوابدہ بناتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ملنے والی سہولیات پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، تین ہفتوں سے مسلسل پنجاب کی انتظامیہ متاثرہ افراد کے درمیان موجود ہے، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس،ریسکیو،پنجاب پولیس و دیگر ادارے متاثرین کو ریسکیو کرنے اور ریلیف دینے میں مصروف ہیں، پاک فوج اور رینجرز کی ٹیمیں بھی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنے فرائض کو ایک درد دل رکھنے والی ماں اور ایک بہن کی طرح ادا کررہی ہے، سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والے انسانی جانوں کی اہمیت اور انکے مسائل سے عاری ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ کوئی سیلاب متاثرین کی دن رات خدمت کر رہا اور کوئی انکے نام پر اپنی سیاسی شعبدہ بازی کر رہا ہے، عوام جانتے ہیں کہ کون مشکل کی گھڑی میں انکے ساتھ ہے کون انکے زخموں پر نمک پاشی کررہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے