اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انتظار ختم، فواد خان کی بھارتی فلم ’ابیر گلال‘ ریلیز

13 Sep 2025
13 Sep 2025

(ویب ڈیسک) فلمی شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی رومانٹک کامیڈی فلم ’ابیر گلال‘ کو دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا۔

ابتدائی طور پر ’ابیر گلال‘ کا ٹیزر اپریل 2025 میں ریلیز کیا گیا تھا اور فلم کو مئی میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن مئی میں ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر فلم کی ریلیز موخر کردی گئی تھی اور اس کے ٹریلر اور ٹیزر کو بھی یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا تھا۔

بعد ازاں گزشتہ ماہ فلم کا ٹریلر دوبارہ ریلیز کرتے ہوئے اسے 12 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

فلم کے آفیشل انسٹاگرام پر بتایا گیا کہ فلم کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، کینیڈا، آسٹریلیا اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں ریلیز کردیا گیا۔

خلیجی اخبار ’گلف نیوز‘ نے بھی فلم کے اپنے تبصرے میں اس کی کہانی اور مناظر کی تعریفیں کیں۔

فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا جب کہ مقامی سینماؤں کی ویب سائٹس پر بھی فلم کے ریلیز ہونے سے متعلق کوئی معلومات دستیاب نہیں۔

پاکستان کی طرح بھارت میں بھی ’ابیر گلال‘ کو ریلیز نہیں کیا جا سکا، بد قسمتی سے فلم کے اداکاروں کے دونوں ممالک میں فلم ریلیز نہیں کی جا سکی۔

ابیر گلال‘ کے ذریعے فواد خان نے تقریبا ایک دہائی بعد بھارتی فلموں میں واپسی کی ہے، مذکورہ فلم سے قبل 2015 میں وہ آخری بار ’اے دل ہے مشکل‘ فلم میں دکھائی دیے تھے۔

ان کی فلم سے قبل گزشتہ ماہ عمران اشرف کی بھارتی کینیڈین پنجابی فلم جب کہ اس سے قبل ہانیہ عامر کی بھی بھارتی کینیڈین پنجابی فلم ریلیز کی گئی تھی اور دونوں پنجابی فلموں کو پاکستان میں بھی ریلیز کیا گیا تھا۔

اگرچہ تاحال پاکستان اور بھارت میں تعلقات بحال نہیں ہوئے اور دونوں ممالک میں کشیدگی جاری ہے، تاہم اب ان میں جنگ کی صورتحال نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے