پنجاب گورنمنٹ
پنجاب کے گورنر سے پاکستان کی پہلی خواتین بیس بال کی کوچ مناہل احمد کی ملاقات
12 Sep 2025
12 Sep 2025
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان کی پہلی خواتین بیس بال کی کوچ مناہل احمد نے ملاقات کی۔
گورنر پنجاب کی جانب سے مناہل احمد کیلئے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی نمائندگی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مناہل احمد نے ثابت کیا خواتین کسی بھی شعبہ میں مردوں سے پیچھے نہیں۔
گورنر سردار سلیم نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ بیس بال کوچ مقرر کرنا قابل ستائش ہے، سردار سلیم حیدر خان نے مناہل احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ ،حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام بھی دیا۔
