12 Sep 2025
(لاہور نیوز) باٹا پور کے علاقہ میں راستہ بند کرنے سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
باٹا پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مرکزی نامزد ملزم عمران عرف عمرانی کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا ہے۔
پولیس نے مقتول کی والدہ کی مدعیت میں 3نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا، اس حوالے سے ایس پی کینٹ ڈویژن نے کہا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
