12 Sep 2025
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات پر صوبہ بھر میں بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز کر دی گئیں، رواں ماہ لاہور میں ساڑھے 12 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کٹ گئے۔
رواں ماہ صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 27 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کئے گئے، ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ رواں ماہ بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 29 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔
اسی طرح ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر لاہوریوں کے 12 ہزار 700 سے زائد کے چالان کئے، صوبہ بھر میں ہیلمٹ ،سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہیلمٹ ،سیٹ بیلٹ کی پاسداری کا مقصد چالان نہیں بلکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ہے، حادثے کی صورت میں ہیلمٹ کا استعمال ہیڈ انجری سے محفوظ رکھتا ہے۔
