اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں 57 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ

12 Sep 2025
12 Sep 2025

(لاہو رنیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں 57 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، 21 اضلاع کی سرکاری زمینوں پر یہ رہائش گاہیں بنائی جائیں گی۔

محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام معیاری، سستی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی، صوبہ بھر کے 21 اضلاع میں سرکاری زمینوں پر رہائش گاہوں کی تعمیر ہو گی، پہلے مرحلے میں 2 ہزار رہائش گاہوں کی تعمیر کیلئے 41 سائٹس کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے بتایا کہ رہائش گاہیں آسان اقساط پر مستحق افراد کو دی جائیں گی، رہائش گاہوں کی تعمیر کا منصوبہ 5 سال میں مکمل کر لیا جائے گا، رہائش گاہیں ورلڈ بینک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے تعمیر کی جائیں گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رہائشیوں کو تمام سہولیات کی بآسانی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، تعمیرات کےدوران معیار کی جانچ اور منصوبے کی نگرانی بھی یقینی بنائی جائے گی تاہم یہ منصوبہ صوبائی کابینہ کو بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے