اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دریاؤں کا بہاؤ نارمل، بارشوں کا سلسلہ رک چکا ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے

12 Sep 2025
12 Sep 2025

(لاہور نیوز) ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ پنجاب کے دریاؤں کا بہاؤ نارمل لیول پر آ رہا ہے، بارشوں کا سلسلہ رک چکا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث کچھ مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم مجموعی طور پر دریاؤں کے بہاؤ میں بہتری آ رہی ہے، پنجند کے مقام پر اس وقت انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 79 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔

 پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی کے مقام پر 69 ہزار کیوسک کے بہاؤ کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ ستلج کے گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 78 ہزار کیوسک ہے، جو درمیانے درجے کے سیلاب کے زمرے میں آتا ہے، اسی طرح سلیمانکی کے مقام پر بھی دریائے ستلج میں 1 لاکھ 2 ہزار کیوسک کا بہاؤ ہے اور وہاں بھی درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر دریاؤں کے بہاؤ میں کمی آ رہی ہے اور زیادہ تر مقامات پر پانی کی سطح نارمل ہو چکی ہے، دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ رک چکا ہے جس سے پانی کے بہاؤ میں مزید کمی کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب مرالہ، خانکی ہیڈ ورکس، قادرآباد اور ہیڈ تریموں کے مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، ہیڈ تریموں پر بہاؤ 1 لاکھ 27 ہزار کیوسک ہے، جبکہ خانکی پر 78 ہزار اور قادرآباد پر 73 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، دریائے راوی کے جسڑ (18 ہزار کیوسک) اور شاہدرہ (31 ہزار کیوسک) پر بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، بلوکی ہیڈ ورکس کے مقام پر البتہ نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 57 ہزار کیوسک ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریاؤں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مقامی انتظامیہ سے فوری رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے