اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میجر عزیز بھٹی شہید کی بے مثال شجاعت دشمن کیلئے صدیوں کا سبق ہے: محسن نقوی

12 Sep 2025
12 Sep 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہید کی دلیرانہ مزاحمت اور بے مثال شجاعت دشمن کیلئے صدیوں کا سبق ہے۔

محسن نقوی نے میجر عزیز بھٹی شہید کو ان کے یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جرأت، دلیری اور وطن سے محبت کی داستان تاریخ کے سنہرے اوراق میں ہمیشہ کیلئے محفوظ ہو چکی ہے۔

وزیر داخلہ  نے اپنے پیغام میں کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید کی جرأت اور دلیری  نے مکار دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے، انہوں  نے اپنے لہو سے وفا کی وہ داستان لکھی جو تاریخ کے سینے پر نقش ہو چکی ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا قوم اس عظیم سپاہی کو سلام پیش کرتی ہے جو ہمیشہ کیلئے امر ہو گیا، لاہور پر دشمن کی یلغار کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑا ہونے والا یہ بہادر افسر آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید  نے لاہور کی فضاؤں میں بہادری کی نئی داستان رقم کی، وہ دشمن کے سامنے ایک مضبوط چٹان کی طرح ڈٹے رہے، ان کی دلیرانہ مزاحمت اور بے مثال شجاعت دشمن کیلئے صدیوں کا سبق ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے