اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پیپلزپارٹی ڈیموں کے حق میں ہے،ڈیمز وقت کی اہم ضرورت ہیں: گورنر پنجاب

11 Sep 2025
11 Sep 2025

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ڈیموں کے حق میں ہے،ڈیمز وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور رہنماؤں کے وفود نے ملاقاتیں کیں۔

گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکن سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بھارتی آبی دہشت گردی کی وجہ سے پنجاب کے ہزاروں گاؤں سیلاب میں ڈوب گئے، مستقبل میں ہمیں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلوں کی معافی کے لئے حکومت سے درخواست کرے گی،سیلاب کی اس صورتحال میں ہر قسم کی سیاست سے اجتناب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور اتنے بڑے پیمانے پر تباہ کاریاں دیکھ کر افسردہ ہوئے، سیلاب سے غریب کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئیں، مال،مویشی،قیمتی سامان سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

 گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کو اس وقت ماضی کی نسبت زیادہ بڑے سیلاب کا سامنا ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں نے غریب کسانوں کو گھروں سے بے گھر کر دیا،مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔

سردار سلیم حیدر خان نے ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی کے کارکن پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب کے اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہ چھوڑیں،پیپلز پارٹی سیاست سے بالا تر ہوکر سیلاب متاثرین کی بحالی تک مدد جاری رکھے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے