اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گندم ریٹ میں 700روپے کمی،آٹے کی قیمت میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائیگا: عظمیٰ بخاری

11 Sep 2025
11 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی گندم کے ایک ایک دانے پر نظر مرکوز ہے، اس وقت گندم کے ریٹ میں 700روپے فی من کمی دیکھی جارہی ہے ، آٹے کی قیمت میں ناجائز اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پنجاب میں دو ہیڈز پر تشویشناک سیلابی صورتحال نہیں ہے، ٹیکنیکل کمیٹی بند بریچ کرنے کا فیصلہ کرے گی، بریچ کے عمل میں کوئی سیاسی فیصلہ نہیں ہوتا بلکہ یہ ٹیکنیکل کمیٹی دیکھتی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کل خود جلال پور پیروالا گئیں، جلال پور پیروالا کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ہے، جلال پور پیروالا کے صرف چند دیہات میں پانی گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 490 میڈیکل کیمپس  اور412 وٹرنری کیمپ موجود ہیں، جہاں متاثرین اور ان کے مال مویشیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خانیوال میں گندم کو بروقت محفوظ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گندم خراب ہوئی،حکومت پنجاب کی جانب سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو 3دن کا وقت دیا گیا تھا، اس وقت پنجاب میں گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مصنوعی قلت پیدا کرکے آٹے اور روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سعودی حکومت ،شاہ فیصل ٹرسٹ کی جانب سے آنے والا امدای سامان کل متاثرین میں تقسیم کیا ، وزیراعلیٰ مریم نواز خودسیلاب متاثرین کیلئے ایک بڑے امدادی پیکج کا اعلان کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ جلال پورپیروالا میں جہاں غفلت اور کوتاہی نظر آئی اس کو درست کرنے کی کوشش کی گئی، پنجاب نے وفاق سمیت کسی سے مدد نہیں مانگی، پنجاب جو بھی کررہا ہے اپنے وسائل سے کررہا ہے، کل جلال پورپیروالا میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے وزیراعلیٰ خود ملیں، قیمتی جانی نقصان کا ازالہ کرنا تو ناممکن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے