11 Sep 2025
(لاہور نیوز) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
محمد علی جناحؒ کو 1937ء میں مولانا مظہر الدین نے ’قائداعظم‘ کا لقب دیا، ان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان ہند نے الگ وطن ’پاکستان‘ حاصل کیا اور انگریزوں کے تسلط سے چھٹکارا پایا، عظیم قائد نے بر صغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ شناخت اور نصب العین دیا۔
قیام پاکستان کے بعد قائداعظم اس پاک وطن کے پہلے گورنر جنرل بنے اور 11 ستمبر 1948 میں وفات تک اس عہدے پر تعینات رہے۔
