اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں سروے کیلئے مزید عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

10 Sep 2025
10 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کو مؤثر اور تیز تر بنانے کیلئے مزید سروے عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

فی الوقت صوبے بھر میں 5 ہزار 362 سروے کنندہ مختلف علاقوں میں کام کر رہے ہیں جو متاثرہ خاندانوں، مکانات، کھیتوں اور مویشیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں۔

حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والی وسیع تباہ کاریوں کے پیش نظر یہ تعداد ناکافی قرار دی گئی ہے، مزید عملے کی بھرتی سے امدادی سروے کے عمل کو نہ صرف تیز کیا جا سکے گا بلکہ اسے زیادہ شفاف بھی بنایا جا سکے گا، جس سے متاثرہ خاندانوں کو بروقت معاوضہ اور امداد فراہم کرنے میں آسانی ہو گی۔

اربن یونٹ نئے سروے عملے کی بھرتی کے قواعد و ضوابط طے کرے گا جبکہ یہ بھرتی کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے