اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈی جی ایل ڈی اے کی غیر ضروری روڈ ڈیوائیڈر سروس لائن ختم کرنیکی ہدایت

10 Sep 2025
10 Sep 2025

(لاہور نیوز) ڈی جی ایل ڈی اے فاروق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ سڑک کشادہ کرنے سے ٹریفک کی روانی میں سہولت ہو گی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے مین بلیوارڈگارڈن ٹاؤن، سبزہ زار اور ایف ٹی سی جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ برکت مارکیٹ تا کلمہ چوک انڈر پاس کے ایک طرف واسا نے سیوریج لائن ڈال دی ہے جس کے بعد ایل ڈی اے سڑک کی ری سٹوریشن کا کام کر رہا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی نے مین بلیوارڈ گارڈن ٹاؤن سے غیر ضروری روڈ ڈیوائیڈر، سروس لائن ختم کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ سڑک کشادہ کرنے سے ٹریفک روانی میں سہولت ہو گی جبکہ سڑک کی ری سٹوریشن کا کام دو فیز میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے ماڈل پر کیا جائے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایف ٹی سی جوہر ٹاؤن کو جلد ری پلاننگ کے بعد مارکیٹ میں لانچ کیا جائے گا، ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے سبزہ زار مین بلیوارڈ اور رائیونڈ روڈ کا بھی وزٹ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے