اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبہ بھر میں یکم نومبر کو پنجاب بار کونسل کے انتخابات کیلئے پولنگ ہو گی

10 Sep 2025
10 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب بار کونسل کے انتخابات کیلئے یکم نومبر کو صوبہ بھر میں پولنگ ہو گی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں کیخلاف کارروائی ہو گی۔

لاہور سمیت صوبہ بھر پنجاب بار کونسل کے انتخابات یکم نومبر 2025ء کو منعقد ہوں گے، اس سلسلے میں انتخابی شیڈول 15 ستمبر کو جاری کیا جائے گا جبکہ 14 ستمبر تک کیو سہولت رجسٹریشن مکمل نہ کرنیوالے وکلاء ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

انتخابات کے سلسلے میں بدھ کے روز اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز  نے بطور ریٹرننگ افسر خصوصی شرکت کی، اجلاس میں وائس چیئرمین پنجاب بار، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی، سیکرٹری پنجاب بار کونسل رفاقت سہیل، بار ایسوسی ایشنز کے صدور، سیکرٹریز اور بڑی تعداد میں امیدوار شریک ہوئے۔

ریٹرننگ افسر  نے اجلاس میں امیدواروں کو ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کی شفافیت اور غیر جانبداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ضابطہ اخلاق کے تحت امیدواروں کو ووٹرز کے لیے ضیافت کا اہتمام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ امیدواروں کی انتخابی تشہیر پر مکمل پابندی عائد رہے گی تاہم بینرز اور پینا فلیکس پر پابندی ہو گی۔

امیدوار اور ان کے حامی اسلحہ کی نمائش نہیں کر سکیں گے تاہم ووٹرز کے گھروں میں جا کر ووٹ مانگنے پر پابندی برقرار رہے گی، امیدوار صرف ملاقات یا وزٹنگ کارڈ کے ذریعے ووٹرز سے رابطہ کر سکیں گے، امیدوار احاطہ عدالت کے علاوہ کسی جگہ انتخابی اعلان نہیں کر سکیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو "مس کنڈکٹ" تصور کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے امیدوار کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، خلاف ورزی کی صورت میں امیدوار کو نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، انتخابات کے روز کامیاب امیدوار یا اس کے حامیوں کی جانب سے فائرنگ کی صورت میں اس امیدوار کا نوٹیفکیشن بھی روک دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے