غیر معیاری فارن کالجز سے ایم بی بی ایس کرنیوالوں کو پی ایم ڈی سی نے مسترد کر دیا
(لاہور نیوز) غیر معیاری فارن کالجز سے ایم بی بی ایس کرنیوالوں کی چھٹی ہو گئی، پی ایم ڈی سی نے غیر معیاری کالجز کے ایم بی بی ایس کو مستردکر دیا۔
وسطی ایشیائی، چینی، مشرقی یورپ کے غیر معیاری کالجز کے ایم بی بی ایس مستردکر دیئے گئے، فارن میڈیکل گریجوایٹس کی رجسٹریشن کیلئے نیشنل رجسٹریشن امتحان بھی منسوخ کر دیا گیا جبکہ تمام فارن میڈیکل گریجوایٹس کو امتحانی فیس واپس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سرکاری و پرائیویٹ اداروں کو فارن میڈیکل گریجوایٹس کو ہاؤس جاب و انٹرنشپ دینے سے روک دیا گیا، صرف ایجوکیشنل کمیشن فار فارن میڈیکل گریجوایٹس سے تسلیم شدہ کالجز کی ڈگری مانی جائے گی تاہم فارن میڈیکل کالجز پی ایم ڈی سی سے براہ راست منسلک ہو سکتے ہیں، آئندہ صرف ای سی ایف ایم جی یا پی ایم ڈی سی سے تسلیم شدہ کالج کی ایم بی بی ایس کی ڈگری ہی تسلیم کی جائے گی۔
پی ایم ڈی سی کے فیصلے سے سنٹرل ایشیا، چین و مشرقی یورپ سے ایم بی بی ایس کا سکوپ ختم ختم ہو گیا تاہم چین و مشرقی یورپ اور روس میں زیر تعلیم سینکڑوں طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔
