(لاہور نیوز) پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے محکمہ صحت کی تمام تیاریاں ناکافی ثابت کر دیں، متاثرہ علاقوں میں سہولیات کا فقدان کھل کر سامنے آ گیا۔
ذرائع کے مطابق پانی صاف کرنے کی گولیاں، مچھر دانیاں، سپرے پمپس خریدنے کا عمل شروع ہو گیا، سامان کی خریداری، سیلاب متاثرین کو ایک سے ڈیڑھ ماہ مزید انتظار کرنا ہو گا۔ مچھر دانیاں، پانی صاف کرنے کی گولیاں، پمپس کی خریداری کا فائل ورک شروع کر دیا، 22 ستمبر تک سامان خریداری کیلئے ٹینڈر طلب کر لئے گئے ہیں۔
اشیاء کی خریداری، متاثرین سیلاب تک پہنچانے میں ایک ماہ سے زائد لگے گا، محکمہ صحت لاکھوں متاثرین کے لیے صرف 50 ہزار مچھر دانیاں خریدے گا، پینے کے پانی کو ایک بارصاف کرنے والی 30 لاکھ کلورین ٹیبلٹس خریدی جائیں گی۔
سیلابی علاقوں میں مچھر مار مہم کے لیے 1150 پمپس کی خریداری ہو گی، محکمہ صحت خریداری کے بعد سامان متاثرین سیلاب کو فراہم کرے گا، محکمہ صحت کی افسر شاہی کی سنگین لاپرواہی کے باعث سیلاب متاثرین مدد کیلئے انتظار پر مجبور ہیں۔
