09 Sep 2025
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، نوجوان گندے نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق 25سالہ نعمان چند رائے روڈ پر گندے نالے میں گرا، نوجوان کوطبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹاؤن شپ کا رہائشی ہے۔
