اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ادائیگیاں مانگتے ہوئے فقیر بن جاتے ہیں: مہرین جبار کا انکشاف

09 Sep 2025
09 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف ڈائریکٹر مہرین جبار نے ڈرامہ انڈسٹری میں ادائیگیوں کی مشکلات اور غیر پیشہ ورانہ رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کو بار بار فون کر کے پیسے مانگنے پڑتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے آپ فقیر بن گئے ہیں۔

 مہرین جبار کئی معروف اور معیاری ڈرامے ڈائریکٹ کر چکی ہیں اور اپنے حساس اور حقیقت پسندانہ موضوعات کے لیے جانی جاتی ہیں۔

ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ڈرامہ انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ اب بھی بہت غیر پیشہ ورانہ طریقے سے چلتی ہے، خاص طور پر جب بات ادائیگیوں کی ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں بھی بہت سے مسائل ہیں، مگر وہاں کم از کم وقت پرادائیگیاں ہو جاتی ہیں، پاکستان میں تقریباً ہر پروڈکشن ہاؤس ادائیگیاں تاخیر سے کرتا ہے، زیادہ تر آپ کو بار بار فون کرکے پیسے مانگنے پڑتے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے آپ فقیر بن گئے ہیں۔

مہرین نے انکشاف کیا کہ اداکار، ہدایتکار، کیمرہ مین اور ٹیکنیکل سٹاف سب ہی اس مسئلے سے متاثر ہیں، سپاٹ بوائز اور ٹیکنیکل ٹیمز کی تنخواہیں بھی انتہائی کم ہیں، پروڈکشن ہاؤسز نے پیسہ بچانے کا فن سیکھ لیا ہے اور اسی بنیاد پر کم بجٹ میں کام کروایا جاتا ہے، انڈسٹری میں یہ استحصال کا چکر کب اور کیسے ختم ہوگا، اس بارے میں میں خود بھی لاعلم ہوں۔

واضح رہے کہ مہرین جبار اس وقت عدیل حسین، شجاع اسد، ہاجرہ یامین سمیت دیگر ستاروں پر مشتمل ایک نئی ڈرامہ سیریز کی ہدایتکاری کر رہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے