اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف فیشن ڈیزائنرنومی انصاری مخالف ٹیکس فراڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

08 Sep 2025
08 Sep 2025

(ویب ڈیسک)عدالت نے فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں سفری پابندیوں کے معاملے ایف بی آر حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ایف آئی اے کو درخواست گزار کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں سفری پابندیوں کے معاملے ایف بی آر حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت کی جانب سے عبوری حکم جاری کرنے کے بعد درخواستگزار کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا۔

عدالت کی جانب سے ایک بار سفر کی اجازت کے بعد درخواستگزار نے بیرون ملک سفر کیا۔درخواستگزار کو کام کے سلسلے میں بار بار بیرون ملک سفر کرنا پڑتا ہے۔ درخواستگزار کو سفر کی اجازت فراہم کی جائے۔ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ کے کیسز سے متعلق گائیڈ لائنز پیش کردیں۔ ایف بی آر گائیڈ لائنز کے مطابق عدالتی احکامات کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت کارروائی کا مکینزم تشکیل دیا ہے۔

یکم جولائی سے قبل کے سیلز ٹیکس فراڈ کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ یکم جولائی کے بعد کے مقدمات میں فنانس ایکٹ 2025 کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ شفاف ٹرائل کے لئے عدالت کے طے کردہ اصولوں پر مکمل عمل کیا جائے گی۔

عدالت نے ایف بی آر کے جواب کی نقول درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ایف آئی اے کو درخواست گزار کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے عدالتی ناظر کے پاس درخواست گزار کی جانب سے پراپرٹی بطور ضمانت رکھوائی گئی ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے درخواستگزار کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک عبوری حکم نامہ برقرار رکھنے کا حکم دیدیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے